جماعت اسلامی کے وارڈ کے زمہ داران کا اجلاس،انتخابی امور پر گفتگو
جماعت اسلامی کے وارڈ کے زمہ داران کا اجلاس،انتخابی امور پر گفتگواور انتخابی کمیٹیوں کی تشکیل،مجوزہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی جھڈو کا اجلاس مقامی امیر اظہرجمیل آرائیں کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں انتخابی کمیٹی پی ایس 48 تحصیل جھڈو اور تحصیل ڈگری کے انچارج ڈاکٹر شمشاد علی خان سمیت شہر بھر میں جماعت اسلامی کی وارڈ کی سطح پرقائم رابطہ کمیٹیوں کے زمہ داران نے خصوصی طور پر شرکت کی،اجلاس میں سیلاب میں جماعت اسلامی کے رفاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کی تحصیل جھڈو میں کی گئی فلاحی سرگرمیاں،پران پروجیکٹ کے زیر التواء منصوبے،شہر جھڈو کے مسائل اور سیاسی وانتخابی امور پر تبادلہ خیال کیا گیااورانتخابی اسکیم پر بھی منصوبہ بندی کی گئی اجلاس میں زمہ داران نے اس بات سے اتفاق کیاکہ عوام کےپاس جماعت اسلامی کے سواء کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہے،سیلاب کے مشکل ترین حالات میں واحد سیاسی و مذہبی جماعت،جماعت اسلامی تھی جس نے متاثرین سیلاب کی بے پناہ خدمت کی ہے، جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کا ریلیف آپریشن ایک سال تک جاری رہا اور 800سے زائد متاثرین کو گھروں کی تعمیر کا مرحلہ آخری مراحل میں ہے جماعت اسلامی نے بغیر کسی اقتدار کے بلا تفریق علاقے کے عوام کی خدمت کی ہے اور جماعت اسلامی کے پاس ہی اہل قیادت کے ساتھ علاقے کے مسائل کا حل موجود ہے