ملتان:ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گزشتہ روز انسداد تشدد مرکز برائے خواتین متی تل کا دورہ

ملتان:ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گزشتہ روز انسداد تشدد مرکز برائے خواتین متی تل کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مظلوم خواتین سے ملاقات کی اور سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔وسیم حامد سندھو نے اپنے دورے کے دوران وومن پروٹیکشن کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں مظلوم خواتین کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ وومن سنٹر اپنی نوعیت کا جنوبی پنجاب میں واحد ادارہ ہے جو کہ ظلم کا شکار خواتین کو ایک چھت تلے تمام سہولیات میسر کر رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مظلوم خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے سینٹر کو مزید اپگریڈ کیا جائے گا جبکہ ظلم کا شکار خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ خصوصی اقدامات کرے گی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں