ملتان: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کمرشل کرایوں میں ریلیف
ملتان: ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کمرشل کرایوں میں واضح ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں سیکرٹری ار ٹی اے محسن نثار کی جانب سے فوری طور پر بسوں اور ویگنوں کے کرایوں میں 5 فی صد کمی کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گزشتہ روز اچانک جنرل بس سٹینڈ اور بس کمپنیوں کے دفاتر کا دورہ کیا اور کرایہ نامے چیک کئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات فوری عام مسافروں تک پہنچائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام بس ص ویگن اڈوں کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔
Load/Hide Comments