ایم ڈی اے کا عوام الناس کو ان لائن سروسز مہیاء کرنے کے لئے ایک اور انقلابی اقدام

ایم ڈی اے کا عوام الناس کو ان لائن سروسز مہیاء کرنے کے لئے ایک اور انقلابی اقدام۔ون ونڈو سروسز آن لائن ہونے کے بعد کمپیوٹرائزڈ بینک چالان سروس کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ ایم ڈی اے کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے متعارف کرائے گئے کمپیوٹرائزڈ بینک چالان سسٹم کے افتتاح و ٹریننگ سیشن کےموقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہو چکا ہے۔ایم ڈی اے کی ورکنگ کو مرحلہ وار ڈیجٹلائز کیا جا رہا ہے۔ایم ڈی اے کے ان لائن ون ونڈو سیل کے ذریعے 16 سے زائد سروسز دی جا رہی ہے ۔ جس سے عوام الناس گھر بیٹے یہ سروسس حاصل کر سکتے ہیں۔ ون ونڈو سسٹم کو ان لائن بینکگ چینل سے لنک کرنے کے لئے بینکوں سے معاہدہ کیا جا رہا ہے۔جس کے بعد عوام الناس کھر بیٹھے ان لائن فیس کی ادائیگی بھی کر سکیں گے۔ ریکارڑ کو محفوظ بنانے اور آن لائن سسٹم کے لئے محکمہ ریونیو کے زیر اہتمام ریکارڈ ڈیجٹلائزیشں کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کے ایم ڈی اے میں مینول فیس چلان کے بجائے ان لائن پورٹل سے سنٹرل نمبرنگ سسٹم سے پر نٹ کیا جائے گا۔ایم ڈی اے کے تمام ڈائریکٹوریٹس کو اس پورٹل تک رسائی دی جا رہی جس سے تمام ڈائریکٹوریٹ ایک دوسرے سے منسلک ہو کر مخصوص سنٹرل چلان نمبر کے تحت فیس چلان پرنٹ کر سکیں گے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد حذیفہ کو ہدایت کی کہ ان لائن پورٹل کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور ان لائن فیس جمع کرانے کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں