ملتان:ضلعی انتظامیہ نے عوامی مسائل کی شنوائی کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے عوامی مسائل کی شنوائی کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر قادرپوراں کی جامع مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر نے عوامی مسائل کی شنوائی کی۔اسسٹنٹ کمشنر صدر سیف الاسلام خٹک نے درخواستوں پر موقع پر ریلیف فراہم کیا جبکہ ضلعی محکموں کے نمائندگان ،ٹاو¿ن کمیٹی اور معززین علاقہ بھی کھلی کچہری میں شریک ہوئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔عوامی کھلی کچہریاں سے شہریوں کے مسائل موقع پر حل کرنے کا مثالی پلیٹ فارم ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا کہنا تھا کہ تمام تحصیلوں میں عوام کی دہلیز پر جاکر مسائل حل کرینگے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر سیف الاسلام خٹک نے کہا کہ قادرپوراں میں تجاوزات اور سیوریج مسائل کا حل ترجیح ہے جبکہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت قادرپوراں کے تمام علاقوں میں میگا صفائی آپریشن کیا جارہاہے ۔قبل ازیں قادرپوراں کے شہریوں نے مسائل کے حل پر ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں