وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم ڈویژنل انتظامیہ ملتان عوام کی دہلیز پر مسائل کے ازالہ کیلئے سرگرم
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم ڈویژنل انتظامیہ ملتان عوام کی دہلیز پر مسائل کے ازالہ کیلئے سرگرم ہوگئی-کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان اور ،آر پی او کیپٹن(ر)سہیل چوہدری نے چک 4 اے ایچ کی مسجد میں کھلی کچہری لگاکر عوام کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر احکامات دیئے-
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری،ڈی پی او اسماعیل کھاڑک ہمراہ تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران،محکموں کے ہیڈز بھی کھلی کچہری میں موجود تھے-کمشنر نے درخواستوں پر سماعت کی اور احکامات جاری کئے-مریم خان کا اس موقع پر کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنے کے احکامات دیے ہیں کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل کو حل کرکے انصاف فراہم کرنا ہے انہوں نے
عوامی مفاد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا-
Load/Hide Comments