فورس کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری
فورس کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔ کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری
ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کی کاوشوں سے ملتان ریجن کے اضلاع ملتان ، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کے پولیس افسران کی اپیلوں کے ریکارڈ فیصلے کئے گئے۔ گزشتہ 11 سالوں میں سابقہ 14 آ ر پی اوز نے اجتماعی طور پر اتنی ہی اپیلوں کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ گزشتہ 20 ماہ کے قلیل عرصہ میں 6163 اپیلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں کو خود سننا اور ان کا بغور جائزہ لے کر فیصلہ کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔
محکمانہ سزائیں ملازمین کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہوتی ہیں ۔ جن کے خلاف اپیلوں کی بروقت شنوائی اور فیصلہ سے حائل رکاوٹوں کو کم کیا جا سکتا ہے جیسا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور محکمہ میں تیز ترین ترقیوں کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔ اپیلوں کے فیصلے ہونے سے بہت سے پولیس ملازمین مستفید ہوں گے۔
انہوں نے ریجن کے پولیس افسران کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپنی اپیلیں ، اپیل کلرک سے مکمل کروا کر آ ر پی او دفتر جمع کروائیں تاکہ ان کی اپیلوں کا بھی فیصلہ کیا جا سکے ۔