ملکمیں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم مذہبی جوش وخروش اور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ملک کے دیگر حصوں کی طرح جھڈو میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم مذہبی جوش وخروش اور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہر میں سبز پرچموں کی بہار آگئی ہو،جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا مرکز جلوس جامع مسجد چوک سے خطیب جامع مسجد مولانا اعجاز بھٹو،مفتی تنویر احمد نقشبندی، حافظ شہزاد طاہری،شمشاد قادری کی زیر قیادت نکالا گیا جس میں چیئرمین ٹاؤن کمیٹی جھڈو میر کامران وائس چیئرمین حاجی ظفر آرائیں،کونسلر سید امداد شاہ، ممتاز کھوسو،مختلف مدارس کے طلبہ اور سیکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی،ریلی کے شرکاء کے نعروں سے فضا مرحبا یا مصطفیٰ کے نعروں سے گونجتی رہی،ٹاون کمیٹی آفیس کے سامنے ریلی کا بھرپور استقبال کیا گیا، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی میر کامران، ٹاؤن آفیسر جھڈو اور منتخب کونسلرز نے ریلی کے شرکاء کا پھولوں کے ہارے پہنائے، شہر بھر میں جگہ جگہ ریلی کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر شہریوں نے نیاز بھی تقسیم کی گئی،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اعجاز بھٹو شمشاد قادری و دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج دنیا کی عظیم ہستی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشیاں منانے سے دل کو سکون ملتا اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دنیا میں رحمت العالمین بنا کر بھیجا ہے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے،جلوس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ایس ایچ او جھڈو شاھنواز خاصخیلی کی قیادت میں کئے گئے ہیں جلوس کا اختتام مرکزی عیدگاہ میں ہوا جہاں لنگر ونیاز کا وسیع انتظام کیا گیا تھا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں