شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائیس چانسلر کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل
شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائیس چانسلر کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ، یونیورسٹی کے اساتذہ، اور دیگر عملے نے وائیس چانسلر آفیس کا گھیراؤ کر لیا وی سی کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی
شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے ملازمین نے وائیس چانسلر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ایک مقدس ادارہ ہے اس کے سربراہ کی ویڈیوز وائرل ہونے سے ادارہ بدنام ہوا ہے آئے روز غیراخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں ادارے میں ہماری بہنیں اور بچیاں تعلیم حاصل کررہی ہیں اور ادارے کا سربراہ غیراخلاقی ویڈیوز بنا رہا ہے مظاہرین نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے معاملے کا نوٹس لے کر وائیس چانسلر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments