پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ راشد ہدایت کی ہدایات پر پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کی حافظ خضر زمان SDPO سرکل دیپالپور کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم فرخ شہزاد نے اپنی ٹیم اور ASI محمد ارشد کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف اقبال ولد خوشی محمد قوم بھٹی سکنہ علی بخش ٹاؤن حجرہ شاہ مقیم کو گرفتار کرلیا
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 2240 گرام چرس برآمد ہوئی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کے مطابق یہ کارروائی منشیات کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں ایس ایچ او فرخ شہزاد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پولیسی پر عمل پیرا ہے اور اس قسم کی کاروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ علاقے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ بنایا جا سکے مزید برآں SDPO حافظ خضر زمان نے کہا کہ یہ کاروائی عوامی شکایات اور خفیہ اطلاحات کی بنیاد پر کی گئی تھی اور پولیس ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف