ڈیرہ غازی خان: سجاد حسن خان کی زیر صدارت چاروں اضلاع کی کارکردگی کےجائزہ کے حوالے ے اجلاس کا انعقاد

ڈیرہ غازی خان: ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر صدارت چاروں اضلاع کی کارکردگی کے جائزہ کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد ۔چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران اور ایس پی انوسٹی گیشن کی شرکت، ضلعی سربراہان کو کارکردگی میں مزید بہتری لانے کا حکم. سنگین مقدمات کی یکسوئی، چوری ڈکیتی میں ملوث گینگز کے خلاف کاروائیوں ،منشیات اور اسلحہ ناجائز کے خلاف کریک ڈاؤن، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی ریکوری کے حوالے سے کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تمام اضلاع کو ٹارگٹ جاری کرنے کے احکامات، افسران کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرنے کا حکم۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں کارکردگی میں بہتری لانے کےلیے آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان میں ویڈیو لنک اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران اورایس پی انوسٹی گیشن شریک ہوئے۔ آر پی اونے تمام اضلاع میں کرائم کی صورتحال اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے کر ضلعی سربراہان کو کارکردگی بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے ۔آرپی او نے کارکردگی میں بہتری لانے کےلیے تمام اضلاع کو سنگین مقدمات کی یکسوئی ،چور ی ڈکیتی میں ملوث گینگز کے خلاف کاروائیوں ،منشیات اور اسلحہ ناجائز کے خلاف کریک ڈاؤن،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی ریکوری کے حوالے سے کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے تمام اضلاع کو ٹارگٹ جاری کرنے کے احکامات جاری کیے ۔اجلاس کے دوران آر پی او نے کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس آپریشن میں تیزی لانے اور جرائم پیشہ عناصر کے سہولت کاروں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں آر پی او نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران کو ہدایات جاری کیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران ریسکیو15 سے وصول ہونے والی کالز پر برقت رسپانس کو یقینی بنائیں۔ چوری ، ڈکیتی میں ملوث گینگز کی سرکوبی کرکے مالمسروقہ کی ریکوری کو یقینی بنایا جائے۔ایس پی انوسٹی گیشن اور سرکل آفیسران تمام زیر تفتیش مقدمات کی مکمل نگرانی کریں اور مقدمات کی میرٹ پر بروقت یکسوئی کرائیں۔ پینڈنگ چالان عدالتوں میں جمع نہ کرانے والے افسران کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔خدمت مراکز ،تحفظ سنٹرزاور میثاق سنٹرز سے شہریوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران محکمہ پولیس کے زیر تعمیر پروجیکٹس کی نگرانی کریں اور ریجنل پولیس آفس سے مارک ہونے والی درخواستوں کی خودسماعت کریں۔بلانمبری وہیکلز،موٹرسائیکل اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کیے جائیں۔ بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم میں زیرہ ٹالرینس کی پالیسی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں