میں نے اور میرے والد نے بےشمار کام کرکے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے. شاہد تھیم
پی ایس 44 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار شاہد تھیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد عبدالسلام تھیم اور انھوں نے عوام کی بے پناہ خدمت کی ہے میں نے گزشتہ پانچ سالوں میں شہدادپور شہر عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریلوے پل تعمیر کرایا نوجوانوں کے لیے بہترین اسپورٹس کمپلیکس ٹیکنیکل کالج کو آپ گریڈ کیا سندھ کا بہترین اسپتال بنایا شہری و دیہی علاقوں میں روڈ بنانے کے علاوہ سال کے بارہ ماہ 24 گھنٹے عوام کی غمی وخوشی میں ان کے ساتھ رہے میرے مخالفین پریشان ہیں میں نے صاف پانی اسکیم دی مگر پبلک ھیلتھ کے افسران کی نااہلی کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکی محمد خان جوڻيجو یا سارا بانو ان کے حلقے میں کسی بھی طرح ووٹ کو کم کرنے کے لیے کچھ نہیں کرسکتے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں شہدادپور سے پیپلزپارٹی کا امیدوار کامیاب ہوگا وہ میں ہوں یا کوئی دوسرا وہ ہی کامیابی حاصل کرے گا 8 فروری کے بعد ایک بار پھر سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی عوام کو ہر ممکن بنیادی سہولیات فراہم کریں گے میری کامیابی سو فیصد ہے 8 فروری کو پورے سندھ کی طرح تھیم ہاؤس شہدادپور میں بھی جشن منایا جاے گا ملک کا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری بنے گا اس موقع پر بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے معززین اور کارکن بھی موجود تھے