جی ڈی اے، پاکستان مسلم لیگ ن، جمیعت علماء اسلام اور ایم کیو ایم، سندھ میں سیٹ ایڈجیسٹمنٹ
جی ڈی اے، پاکستان مسلم لیگ ن، جمیعت علماء اسلام اور ایم کیو ایم، سندھ میں سیٹ ایڈجیسٹمنٹ کر رہی ہیں۔
گذشتہ روز کراچی میں پیر پاگارہ اور میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ یہ طئے پایا کہ 4 جماتیں آپس میں سیٹ ایڈجیسٹمنٹ کریں گی۔
نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ اور جی ڈی اے کے مرکزی رہنما سابقہ وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی ضلع نوشہروفیروز کے قومی حلقہ این اے 206 پر نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے باتیں کرتے ان کا کہنا تھا کہ 1988 سے لیکر الیکشن میں حصہ لے رہاہوں لیکن 2018 کی الیکشن کو بدترین الیکشن سمجھتاہوں اگر اس قسم کی الیکشن کروائی گئی تو پھر الیکشن کروانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت ملک مسائل سے گھرا ہوا ہے صحیح حکومت بنی تو ان مسائل پر قابو پایا جاسکتاہے
Load/Hide Comments