کارونجھر کی نیلامی اور کٹائی سمیت سندھ کے ذخائر پر قبضوں کے خلاف احتجاج
کارونجھر کی نیلامی اور کٹائی سمیت سندھ کے ذخائر پر قبضوں کے خلاف سندھی ادبی سنگت ضلع سکھر کے زیر اہتمام کارکنان نے سکھر میں پریس کلب کے سامنے زیر قیادت دلبر بھٹو ،مجید مغل، ایڈووکیٹ سچل بھٹی و دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی جانب سے نعریبازی بھی کی گئی اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے کو لوٹ مار کا مال سمجھا ہوا ہے ، ملک کے ہوائی اڈے ، بندرگاہیں، پی آئی اے ، بجلی گھر اور کارونجھر سمیت تمام چھوٹے بڑے وسائل بیچے جارہے ہیں اور وہ سب کچھ بیچ کر اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دیں۔ سندھ حکومت صوبے کے تاریخی مقامات کو بیچ کر سندھ اور سندھی عوام کا نقصان کر رہی ہے جوکہ سراسر زیادتی ہے، کارونجھر کی نیلامی کو سندھ کے محب وطن عوام نے مسترد کر دیا ہے اور حکومت کو پیغام دیا ہے کہ سندھ کے تاریخی مقامات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بند کی جائے۔ سندھ حکومت صوبے کا سودا کرنے والی سوداگر ہے جس نے تھر کی خوبصورتی کارونجھر پہاڑ،کیٹی بندر سمیت سندھ کے تاریخی مقامات کو فروخت کردیا ہے ،ہم سندھ کے غدار حکمرانوں کو سندھ کے اثاثے فروخت نہیں کرنے دینگے، مظاہرین نے بالاحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔