ممبر پنجاب بیت المال کونسل لاہور، سید فضل عباس شاہ، کی زیر صدارت ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان، میں کمیونٹی اور اسمشاوراتی اجلاس کا انعقاد
ممبر پنجاب بیت المال کونسل لاہور، سید فضل عباس شاہ، کی زیر صدارت ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان، میں کمیونٹی اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ، ڈی آر سی اور نشتر ہسپتال ملتان کے درمیان ہونے والے، ایم او یو (MOU) کے، پریکٹیکل امپلیمنٹیشن کے حوالہ سے مشاوراتی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں معروف سماجی شخصیت، محمد اختر عالم قریشی، میڈم شازیہ سرور، پروجیکٹ کوارڈینیٹر دوآبہ فاؤنڈیشن، میڈم سمیرا ستار، سپرنٹینڈنٹ ڈی آر سی، ڈاکٹر نسیم اقبال میڈیکل آفیسر، محمد میثم صدیقی پلیسمنٹ آفیسر، مزمل قریشی میڈیکل سوشل آفیسر نشتر ہسپتال ملتان، میڈم عظٰمی امین سائیکالوجسٹ، محمد نبیل خان، پی آر او سوشل ویلفیئر نے شرکت کی۔ اجلاس میں، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سید فضل عباس شاہ، کی سربراہی میں ”Let Breath Save“ کے نام سے ڈی آر سی اور دوآبہ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا اور اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ خواتین کی نشے کے علاج سے دور رہنے کی بڑی وجہ ان کے لیے ناکافی سہولتیں اور علیحدہ مراکز کا نہ ہونا ہے۔ اس حوالہ سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان میں، نشے کی لت میں مبتلا خواتین کے لیے آؤٹ ڈور سروس کا آغاز کیا جائے گا۔