لائن سپریٹنڈنٹس، لائن مین اور اسسٹنٹ لائن مین اپنے اوپر اندھا اعتماد کرنا چھوڑ دیں

میپکو ملتان

سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجد نواز بھٹی نے کہا ہے کہ لائن سپریٹنڈنٹس، لائن مین اور اسسٹنٹ لائن مین اپنے اوپر اندھا اعتماد کرنا چھوڑ دیں اور جلد بازی میں کام نہ کریں تو کافی حد تک حادثات سے بچ سکتے ہیں۔ یہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے اپنے آپ کو تبدیل کرنا اگر محکمہ ہے تو ہم ہیں مکمل سیفٹی کے بغیر بالکل کام نہ کریں لائن کو ارتھ ضرور کریں اور اپنی تسلی کر کے پول کے اوپر چڑھے اسی میں آپ کے بیوی بچوں فیملی اور محکمہ کی بھلائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز آباد ڈویژن میں ہائیڈرو یونین کے تعاون سے سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو بھی چاہیے کہ وہ سائیڈ پر جا کر کام کو چیک کریں۔اللہ کا شکر ہے کہ ملتان سرکل سیفٹی کے حوالے سے نمبر ون ہے یہ سب کچھ ورکرز کے تعاون سے ہی ممکن ہوا ہے۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکوممتاز آباد ڈویژن فیاض حسین کھوکھر نے کہا کہ کام شروع کرنے سے پہلے جو پی ٹی ڈبلیو لیا ہوا ہے ان تمام لوگوں سے رابطہ کریں اور مکمل چیکنگ کے بعد کام کو شروع کیا جائے۔بغیر ٹی اینڈ پی کے بالکل کام نہ کریں اورکنسٹرکشن ڈویژن کو چاہیے کہ ہم سے تعاون کریں مل جل کر کام کرنے میں بہتری آئے گی۔ایگزیکٹوانجینئر آپریشن شاہ رکن عالم ڈویژن محمد عمران لودھی نے کہا کہ پاور کنکریٹر تمام ایل ایس اور لائن مینوں کے پاس ہونا ضروری ہے۔سیمنٹ اور لوہے کے پول پر چڑھنے سے پہلے تمام حفاظتی تدابیر کی مکمل تسلی کر کے کام شروع کریں۔ سیمینار سے ہائیڈرو یونین کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری محمد خالد اور زونل چیئرمین چوہدری راشد یامین نے کہا کہ ہائیڈرو یونین واپڈا کی ترقی کے لیے تمام افسران کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ایس ای امجد نواز بھٹی کی قیادت میں میپکو ترقی کر رہی ہے۔فوج کے بعد واپڈا ایک بڑا محکمہ ہے ہمیں اس کا خیال رکھنا ہوگا اسی میں ہماری خوشحالی ہے۔ تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عمیر قاسم ٖاور دیگر نے بھی خطاب کیا۔سیمینار میں نظامت کے فرائض زونل سیکرٹری ملک تنویر نے ادا کئے۔ سیمینار میں سرکل کے تمام ایکسین، ایس ڈی او ز، لائن سپریٹنڈنٹس، لائن فورمین، لائن مین اور اسسٹنٹ لائن مینوں سمیت یونین عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں