انتخابات کی تیاریاں عروج پر

الیکشن کمشن آف پاکستان کی ہدایات کیمطابق انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں

بہاولنگرڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاولنگر تنویر احمد ہمایوں نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ الیکشن کمشن آف پاکستان کی ہدایات کیمطابق انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں،حتمی انتخابی فہرست آنیوالے عام انتخابات کیلئے مکمل کرلی گئ ہیں
بہاولنگر انکا کہنا تھاکہ ضلع بہاولنگر میں نئ مردم شماری2023کیمطابق حتمی حلقہ بندیوں میں قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی اسمبلی کی 8 نشتوں پر8فروی2024
کوانتخابات ھونے جارہے ہیں، حتمی انتخابی فہرستوں کیمطابق ضلع بہاولنگر میں مرد ووٹرز کی تعداد 10لاکھ26ہزار3ھے، جبکہ خواتین ووٹران کی تعداد8لاکھ51ہزار3سو33پر مشتمل ھے، اسطرح ووٹران کی کل تعداد18لاکھ77ہزار3سو33ھے جو آنیوالے جنرل الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرنے مزیدکہاکہ تمام درج مرد و خواتین ووٹ اندراجات حتمی انتخابی فہرست میں موجود ہیں وہ اپنے ووٹ کے اندراجات کے متعلق تفصیلات الیکشن کمشن کی طرف سے فراہم کردہ ایس ایم ایس موبائل سروس 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبرلکھ کر چیک کرسکتے ہیں، انہوں نے ضلع بھر کی عوام الناس اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر شہریوں سے اپیل کی ہیکہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر عام انتخابات کو صاف شفاف بنانے کیلئے اپنا قومی وملی فریضہ ادا کریں، تاکہ مملکت خداد پاکستان معاشی اور جمہوری طور پر ترقی کرے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں