خواتین سمیت بچوں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرکے ہم ایک بہترین معاشرہ کی طرف گامزن ہوسکتے ہیں،سماجی رہنما شاہد محمود انصاری
سماجی رہنما شاہد محمود انصاری نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کے خاتمے اور خواتین سمیت بچوں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرکے ہم ایک بہترین معاشرہ کی طرف گامزن ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم، آواز فاؤنڈیشن پاکستان،PDA اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے منقعدہ میڈیا فارم میں کیاجبکہ آرگنائزک کمیٹی ممبران چوہدری منصور احمد (ایڈوکیٹ)ملک امیر نواز، شیخ طارق بلال،اقبال خان بلوچ،ملک تصور حیات اور ریاض خان بلوچ ہمراہ تھے۔مقررین نے مزید کہا پاکستان میں خواتین پر تشدد کے خاتمہ کی 16 روزہ تقریبات جاری ہیں اور اسی کے ساتھ ساتھ بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے بھی عوامی آگاہی پر مشتمل سماجی سرگرمیاں بھی جاری ہیں،شعور ترقیاتی تنظیم، آواز فاؤنڈیشن،پاکستان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن،سول سوسائٹی فارم،محکمہ سوشل ویلفئیرکے زیر سر پرسطی سرگرمیوں کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ خواتین اور بچوں کے حوالہ سے سازگار ماحول کو پروان چڑھایا جاسکے۔اسی مناسبت سے ہفت روزہ تقریبات جو کمیونٹی کی سطح کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں میں منقعد کی جائیں گی۔ انہی تقریبات کے موقع پر عالمییوم رضاکاران اور انسانی استحصال کی روک تھام کے حوالہ سے آگاہی سرگرمیاں بھی منقعد ہوگی