ڈیرہ غازی خان انتظامیہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں
ڈیرہ غازی خان انتظامیہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے صارفین کے حقوق تحفظ کیلئے کیسز کی سماعت کی۔
ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے سماعت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں، صارفین کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے،دکان مالکان اپنی اشیاء کی فروخت کیلئے رسیدیں جاری کرنیکے پابند ہیں،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا،مہر شاہد زمان لک
نے کہا حکومتی احکامات کی عدم عدولی پر دکاندار صارفین کے مجرم ہیں،ضلع میں ریٹ لسٹوں کی نمایاں جگہوں پر آویزان کرنے کیلئے پرائس کنٹرول سے کو بھی ٹاسک دیا گیا ہے۔مہر شاہد زمان لک نے کنزیومر ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر دکان داروں کو نقد جرمانے بھی کئے۔اس موقع پر پولٹیکل اسسٹنٹ محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ارجمند شہباز خان بھی موجود تھے