لیہ کے عوام خصوصاً بچوں کے لئے بڑا اقدام

لیہ

لیہ کے عوام خصوصاً بچوں کے لئے بڑا اقدام۔ ضلعی انتظامیہ کا ریلوے میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ۔ ریلوے میوزیم ریلوے اسٹیشن لیہ پر قائم کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر خالد پرویز کی زیر صدارت ریلوے میوزیم کے سلسلہ میںاجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قدسیہ ناز ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کامران جاوید،ا سٹیشن ماسٹر عاصم غوری ودیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر خالد پرویزنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میوزیم تفریح اور معلومات کا بہترین ذریعہ ہیںضلع میں میوزیم کا قیام ایک خوبصورت اضافہ ہوگا ریلوے میوزیم میں دیوار تاریخ ، دیوار یادگار بنائی جائے گی اس میں تاریخی دستاویزات ، ٹکٹ اور اوزار رکھے جائیں گے میوزیم میں بچوں کے لئے فرضی ریلوے اسٹیشن اور سگنل نظام کا انتظام کیا جائے گا ریلوے میوزیم میں ریلوے کے ارتقائی سفر پر مشتمل معلومات سے مزین ٹرین بوگی بھی رکھی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام میوزیم کے لئے ریلوے سے متعلق مواد، تصاویر ، یاداشت عطیہ کر سکتے ہی عطیہ کی گئی اشیاءشہریوں کے نام کے ساتھ میوزیم میں رکھی جائیں گی عوام عطیہ کی گئی اشیاءاسٹیشن ماسٹر اور اے ڈی سی جی کے دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔
٭٭٭٭

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں