ملتان: ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے اوور لوڈنگ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن
ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے اوور لوڈنگ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے تمام نجی و سرکاری گاڑیوں کی میکینکل انسپکشن کے احکامات بھی جاری کئے ہیں انہوں نے کہا کہ سموگ کی روک تھام کیلئے گاڑیوں کے خلاف جرمانے اور چالان کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار اور ضلعی و پولیس محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ غیر قانونی اڈوں کو فوری بند کرکے جنرل بس سٹینڈ کو مکمل فعال کیا جائے جبکہ حادثات کی روک تھام کیلئے اضافی روڈ کٹ بند کرکے موثر ٹریفک پلان جاری کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری اور کمرشل ادارے گاڑیوں کی فوری مکینکل انسپکشن کرائیں اجلاس میں اڈوں کی منتقلی اور ایکسل لوڈ منیجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔