ملتان : ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری

ملتان ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں چاروں تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔گزشتہ روز جن انتظامیہ کی جانب سے نشتر روڈ،حسین آگاہی، ڈبل پھاٹک اور گلگشت کے علاقوں سمیت شجاع آباد میں بھی بھرپور تجاوزات آپریشن کیا گیا۔اپریشن کے دوران بھاری مقدار میں پختہ تعمیرات مسمار کر کے سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا تاجر برادری سے بھی تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کی امید ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں