ڈیرہ غازیخان: میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

ڈیرہ غازیخان میں بھی صوبہ بھر کیطرح میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
ڈیرہ غازیخان کے ڈی پی ایس اور سنٹر اف ایکسی لینس سکول کے2 امتحانی مراکز میں2876طلباوطالبات نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک اور ڈی پی او سید علی کا امتحانی مراکز کا دورہ کیا،اے سی تیمورعثمان،
ایس پی بختیار احمد،فیض اللہ ترین سمیت پی ایم ڈی سی کے افسران ہمراہ تھے۔
مہر شاہد زمان لک،سید علی نے سنٹرز پر سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کا کہنا ہے کہ میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے شفاف ترین امتحان کا انعقاد ترجیح ہے،طلباوطالبات کو امتحان دینے کیلئے پُرسکون ماحول فراہم کیا گیا ہے جب کہ طلباوطالبات کو کسی بھی دشواری سے بچانے کیلئے مکمل رہنمائی بھی فراہم کی گئی ہے،امتحانی سوالیہ پیپرز مکمل شفافیت اور متعلقہ افسران کی موجودگی میں اوپن کئے گئے ہیں،شفاف ترین امتحان کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف کی کاوشوں کوسراہتے ہیں۔ڈی پی او سید علی نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے،پولیس سکیورٹی کے ساتھ شرکاء کی بحفاظت واپسی کیلئے مدد فراہم کریگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں