ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 677/23 بجرم 380 ت پ تھانہ محمود کوٹ میں چوری شدہ 7لاکھ سے زائد مالیتی سولر پلیٹس برآمد کرلیں اور دو ملزمان گرفتار کرلئے۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ شہری کسی بھی جرم کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 یا قریبی تھانہ پر دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔
Load/Hide Comments